ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹمکورو: با حجاب کالج لیکچرر کو حجاب اُتارنے کے لئے مجبور کئے جانے کے بعد لیکچرر نے پیش کیا استعفیٰ؛ کہا ، حجاب اُتارنا منظور نہیں!

ٹمکورو: با حجاب کالج لیکچرر کو حجاب اُتارنے کے لئے مجبور کئے جانے کے بعد لیکچرر نے پیش کیا استعفیٰ؛ کہا ، حجاب اُتارنا منظور نہیں!

Fri, 18 Feb 2022 20:18:44    S.O. News Service

ٹمکورو،18؍فروری (ایس او نیوز) کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پہننے کا معاملہ روز بروز بڑھتا ہی جارہا ہے ،  کہیں طالبات بغیر حجاب پہنے امتحان دینے سے انکار کر رہی ہیں  تو کہیں طالبات کالج نہ جانے کو ترجیح دے کر امتحانات کی بھی پرواہ نہیں کررہی ہیں۔ اس درمیان  حجاب  پر پابندی کا ڈنڈا  طالبات سے  ہٹ کر اب باحجاب ٹیچروں اور لیکچرروں  پر بھی پڑ رہا ہے ۔ اسی طرح کی واردات جب   ٹمکورو کے جین پی یو کالج میں پیش آئی اور خاتون   لیکچرر کو بغیر حجاب  پڑھانے کے لئے  کہا  گیا تو باحجاب لیکچرر نے حجاب اُتارنے سے انکار کرتے ہوئے ایسی نوکری ہی نہ کرنے کو ترجیح دی اور کالج کو استعفیٰ پیش کردیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  چاندنی نامی لیکچرر ٹمکورو کے جین پی یو کالج میں بطور مہمان لیکچرر خدمات انجام دے رہی تھیں، اس نے بتایا  کہ اس نے کالج میں تقریباً تین سال کام کیا لیکن پہلی بار ان سے حجاب اتارنے کو کہا گیا جس سے پریشان ہوکر میں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چاندنی نے کہا  کہ  کل ہی  پرنسپل نے کہا  تھا کہ میں پڑھاتے ہوئے حجاب یا کوئی مذہبی علامت نہیں پہن سکتی۔ اس  نئے فیصلے سے میری عزت نفس کو ٹھیس پہنچی اس لیے میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ۔


Share: